پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے رواں ہفتے شدید دھند کے لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 6 جنوری 2024 19:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2024ء) محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے رواں ہفتے شدید دھند کے لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب آگیا، کالام میں کم سے کم منفی 5ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ چارسدہ رشکئی ، مردان، نوشہرہ، صوابی،پشاور، لکی مروت، ڈی آئی خان، اور گردو نواح میں شدید دھند چھائی رہی۔ پشاور میں سردی کی شدید لہر نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دی شام ہوتے ہی دھند کا راج شروع ہو جاتا ہے اور صبح دیر تک رہتا ہے۔ سٹرکوں پر ٹریفک بھی دھند کے باعث مشکلات پیش آرہی ہے جبکہ روز گار بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں