خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعہ 2 فروری 2024 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلودرہے گا ،تاہم چند علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پشاورسمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابر آلودرہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ،دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ،ملاکنڈ،ایبٹ آباد، ڈی آئی خان ،بنوں میںبارش اوربرف کاامکان ہے،جبکہ کرم ،وزیرستان ، ٹانک، خیبر، باجوڑ اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں