پشین،جرائم پیشہ افراد سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ

منگل 29 ستمبر 2020 23:30

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) جرائم پیشہ افراد سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کسی کو ضلع پشین کے آمن وآمان کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی منشیات فروشی چوری ڈکیتی اور رہزنی کر نے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا لیویز فورس پشین کے نوجوانوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ نے یارو لیویز تھانہ میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیویز فورس پشین نے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے سربراہی میں یارو لیویز تھانہ انچارج شمس الدین ۔

سید عبدالحکیم آغا۔ نور محمداور دیگر لیویز اہلکاروں نے پشین کے نواحی علاقے کلی یاسین زئی میں چوروں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پشین کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ احمدخان والد حاجی یوسف سکنہ کلی ملکیار محمد نبی والدنعمت اللہ سکنہ کلی یاسین زئی کو دومسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزمان نے پشین کے مختلف علاقوں سے چوری کرتے ہوئے اب تک (8 ) موٹر سائیکل چوری کرکے پشین کے قریبی علاقے جنگل پیرعلی زئی میں فروخت کئے ہیں انکی نشان دہی ہوگئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے پشین کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام جرائم پیشہ افرادکے خلاف تعاون کریں چاہے وہ چورہو ۔

(جاری ہے)

ڈکیت ہو اور منشیات فروش ہو ہمیں بروقت اطلاع دیں اور نشان دہی کریں انکے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین زمہ داریوں میں شامل ہے جب تک عوام کاساتھ نہ ہو ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے اس کاروائی میں گشتہ رات جن افراد نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا تھا ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اور انتظامیہ کے جانب سے ان کو انعامات دئیے جائیں گے اور عوام اسی طرح انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے رہے تاکہ ضلع پشین کا امن وامان برقرار رہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں