پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے

منگل 30 اپریل 2024 21:40

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پشین لیویز نے منشیات، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اور مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔اسسٹنٹ کمشنر بیرسٹر ارسلان چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گزشتہ رات لیویز فورس کی مدد سے منشیات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب و مفرور اشتہاری ملزم نظر علی ولد فتح خان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث مطلوب ملزم نجیب اللہ ولد عبدالجبار کو بھی چھاپہ مار ٹیم کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اے سی نے بتایا کہ اشتہاری مجرم نظر علی ولد فتح خان نے 2022 کو تین کمسن بچوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا تاہم گزشتہ شب کو لیویز فورس کی مدد سے ان قانون شکن ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن اور مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاہم اس بابت لیویز موبائل گشت میں مزیداضافہ کیا جائے گا اور کلی ملکیار اور بند خوشدل خان میں بھی لیویز چوکیاں بنائی جائیں گی تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھی جاسکے اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کی جاسکے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں