ّپشین، یونیسیف کی مبینہ ملی بھگت سے درجنوں سکولوں سے الیکٹرونک سامان غائب، ٹیچرز پریشان

یونیسیف ڈچ پروجیکٹ کے تحت بھرتی ہونیوالے تمام غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی، انکوائری آفیسر

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

…پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) غیر حکومتی تنظیم یونیسف کی جانب سے ڈچ پروجیکٹ کے تحت 62 سکولوں کیلئے کنٹرکٹ پر تعینات ہونیوالے اساتذہ تمام سینٹروں سے تاحال غیر حاضر ہیں جبکہ سکول کے طلبا و طالبات کیلئے فراہم کئے جانیوالے ایل ای ڈیز (ٹی وی)، ٹیبلٹس، سولر سسٹم، بیٹریاں، فرنیچرز اور اسٹیشنری اشیا سمیت دیگر ضروری سامان سینٹروں سے غائب ہوگیا ہے، سکول کمیونٹی اور دیگر سرکاری سکولز کے اساتذہ کی شکایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشین زمان ترین نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن(فیمیل)خالدہ تاج اور روبینہ مرزا کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دی جنہوں نے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے تاحال دس سینٹروں کا دورہ کیا جہاں دوران معائنہ ڈج پروجیکٹ کے اساتذہ غیر حاضر جبکہ سامان غائب پایا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (فیمیل)خالدہ تاج نے ایک سینٹر میں واقع چوکیدار کے گھر سے یونیسیف کا سامان برآمد کیا۔طلبا و طالبات اور سکول منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ سینٹرز کے قیام کے کچھ دن بعد اساتذہ کیساتھ ساتھ سامان بھی غائب ہوگیا۔دوسری جانب انکوائری آفیسر خالدہ تاج نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور ضروری سامان کی گمشدگی پر سخت ایکشن لینے کا عزم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں