[پشین ، دین محمد بھٹو ضلعی صدر ڈی ایف اے منتخب

جمعرات 16 مئی 2024 19:35

G پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے 75ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز میں انتخابات کے نتائج جاری کردیئے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ پشین سے دین محمد بھٹو ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹبال فیڈریشن این سی کینکٹ پروگرام کے تحت پاکستان کے تمام اضلاع میں ڈی ایف اے کے الیکشن منعقد ھوئے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن پشین کا الیکشن 3 مء تا 5مء 2024 ھوا۔جسکا اج پاکستان فٹبال فیڈریشن نے باقاعدہ رزلٹ کا اعلان کردیا گیا۔ جس میں ڈی ایف اے پشین کے لیے صدر دین محمد بھٹو جنرل سیکرٹری نعمت اللہ پٹھان اور خزانچی ثنااللہ منتخب ہوگئے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں