ّپشین، سماج دشمن اور منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس ہوگی، ایس ایس پی منظور احمد بلیدی

پشین پولیس ایریا جسکی آبادی ڈھائی لاکھ سے زائد ہے میں امن ہر صورت برقرار رکھا جائیگا، صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

? پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منظور احمد بلیدی نے کہا کہ پشین شہر اور انکے اطراف میں قیام امن کیلئے پولیس چاق و چوبند ہیں سماج دشمن قوتوں اور منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں ہونگی۔ امن وامان کی بہتری میں پولیس کا کردار اہم ہوتا ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے یہ بات انہوں نے میڈیا ہائوس پشین کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے قانون شکنوں کیخلاف شکنجہ تیار رکھے گی جرائم کے تدارک کیلئے موثر فالو اپ انتہائی ضروری ہے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پولیس سخت احتسابی عمل پر عمل پیرا ہے میرٹ کیخلاف کام کرنیوالے پولیس ملازمین کیساتھ محکمانہ طور پر سختی سے نمٹا جائیگا انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام سمیت اسلحے کی نمائش اور اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاون میں مزید تیزی لا رہے ہیں پشین پولیس ایریا جسکی آبادی ڈھائی لاکھ سے زائد ہے میں امن ہر صورت برقرار رکھا جائیگا عوام کو چاہئے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے آس پاس مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سے تھانہ کلچر کا خاتمہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان اور پشین شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری سخت کردی گئی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں