یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں سپورٹ گالا 2024 کی تقریب کا انعقاد

بدھ 6 مارچ 2024 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) یونیورسٹی کالج آف ڈیرہ مراد جمالی میں سپورٹ گالا 2024 کی تقریب منعقد ہوئی۔ کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ نے بطور مہمان خاص تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ نصیرآباد ڈویژن تعلیمی درسگاہوں میں تعلیمی عمل کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے سپورٹس گالا کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، ڈویژنل انتظامیہ اس طرح کے ایونٹس کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کو یقینی بنائے گی ۔تقریب سے ڈویژنل مانیٹرنگ کالجز سید حسین علی شاہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد فرہاد بلوچ نے بھی خطاب کیا، اس کے علاوہ کمشنرو دیگر نے سپورٹس ویک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں