ایپکا اور ڈپٹی کمشنر آفس سٹاف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر زیارت کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد

بدھ 8 مئی 2024 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ایپکا زیارت اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کے اعزاز میں ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا ، پارٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد عاصم جاسرہ،سردارقاسم خان سارنگزئی،ڈسٹرکٹ افسران ایپکاکے ممبران اور ڈی سی آفس کے سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی رابطہ اور تعاون سے کام کرکے ضلع زیارت کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

ضلع زیارت میں تعلیم،صحت،امن وامان پر زیادہ فوکس کریں گے اور عوام کو تمام شعبوں کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زیارت کی خوبصورتی صنوبر کے جنگلات کی وجہ سے ہے ،زیارت کے جنگلات کا تحفظ اور ان کو وسعت دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں