کوئٹہ اور مچھ جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،

قیدیوں سے 220موبائل فون دگرمواد برآمد

جمعرات 22 جون 2017 16:48

کوئٹہ اور مچھ جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل بلوچستان کی کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن کیدوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220موبائل فون اور دیگرمواد برآمد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل حکام کی جانب سے سینٹرل جیل مچھ اورڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سرچ آپریشن گزشتہ روز اچانک شروع کیا گیا تھا، سرچ آپریشن کیدوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سی220موبائل فون برآمد کئے گئے، اس دوران جیلوں کی مختلف بیرکوں سیقینچیاں اور بلیڈ بھی برآمد کئے گئے۔

سرچ آپریشن کیبعد دونوں جیلوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں اورجیلوں میں جیل کے عملے اور قیدیوں سیملنے والوں کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے۔تلاشی کیکام پر جیل انتظامیہ کیعلاوہ ایف سی بھی مامور ہے، جبکہ دونوں جیلوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ایف سی کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں