اُردو پوائنٹ پاکستان کوئٹہکوئٹہ کی خبریںمحکمہ پی ایچ ای میں ترقیاں اور تعیناتیاں

محکمہ پی ایچ ای میں ترقیاں اور تعیناتیاں

کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء)محکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ Iکی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری سے آغا عمران شاہ گریجویٹ ایگزیکٹو انجینئر /قائمقام سپرنڈنٹنگ انجینئر ، پیوری فکیشن پلانٹس ( بی پی ایس ۔ 18) کو سپر نڈنٹنگ انجینئر ( بی پی ایس ۔ 19) کے عہدے پر29 مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

(خبر جاری ہے)

دریں اثناء محکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ I کی سفارش اورمجاز حکام کی منظوری سے شاہد احمد جونیئر ہائیڈرو جیو لوجسٹ ( بی پی ایس ۔ 17) کو سینئر ہائیڈرو جیو لو جسٹ ( بی پی ایس ۔ 18) کے عہدے پر 29 مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ۔ دریں اثنائمحکمہ پی ایچ ای کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ I کی سفارش اور مجاز حکام کی منظوری سے محمد آفاق گریجو یٹ اسسٹنٹ انجینئر ( بی پی ایس ۔ 17)کوایگز یکٹو انجینئر ( بی پی ایس ۔ 18) کے عہدے پر 29مئی 2018 سے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کوئٹہ شہر کی مزید خبریں