علماء کانفرنس18اکتوبر کو ہاکی گراؤنڈ میں ہوگی ، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

اتوار 23 ستمبر 2018 20:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نے علماء کرام اور جماعت کے جان نثار ساتھیوں سے کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں18اکتوبر2018کو ہونیوالے علماء کانفرنس کی بھرپور تیاری کرے ،کانفرنس سے قائد جمعیت اور ترجمان امت مسلمہ مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرینگے انہوں نے کہاکہ یہ کانفرنس صوبائی جماعت کے زیر نگرانی ہوگی واضح رہے کہ رسول اقدس کے توہین امیز خاکوں کو قائد کی ہدایت پر جانثاروں نے جس طرح احتجاج کیا اور پاکستان کے مسلمانوں نے جس طرح تائید کی حتیٰ کہ حکومت نے بھی تائید کردی اسلامی اقدار اور شعائر اللہ کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کے آرزوں کی آبیاری کیلئے مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کے عوام ایک مستحکم اسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہو جائینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں