تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت

جمعہ 24 مئی 2019 23:18

تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کو اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز اور جائے تعیناتی پر اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر اپنا اسٹیشن نہ چھوڑیں، سرکلر میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں جائے تعیناتی سے غیر حاضر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کے بارے میں چیف سیکریٹری کے دفتر میں رپورٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں