مضبوط اور مستحکم معاشی نظام معاشرے کی عظیم اکثریت کی بھرپور شرکت اور شمولیت کا متقاضی ہے ،

ہنر مند افراد ہی صوبے کی معاشی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

منگل 18 جون 2019 00:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم معاشی نظام معاشرے کی عظیم اکثریت کی بھرپور شرکت اور شمولیت کا متقاضی ہے ۔ ہنر مند افراد ہی صوبے کی معاشی اور معاشرتی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ موجود تقاضوں اور انسانی ضروریات کو مد نظر رکھ کر فوری طور پر صوبے میں نئے فنی و تکنیکی ادراوں کے قیام اور پرانے فنی و تکنیکی اداروں کی مکمل فعالیت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں سوموار کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ہائر ایجو کیشن عبدالصبور کاکڑ ، صوبائی سیکریٹری انڈسٹریز غلام علی بلوچ ، سیکریٹری سیکنڈری ایجو کیشن طیب لہڑی ، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر نصیب اللہ خان بازئی اور ایم ڈی بی ٹیو ٹا خالد خان سر پرہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید مہارتیں سیکھانے سے نہ صرف معاشی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ ملک و صوبے میں بڑھتی ہوئی بیرو ز گاری میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فنی و تکنیکی تعلیم و تربیت ملک و صوبے کی ترقی کی ضامن ہے ۔ اگر ہم صوبے کے فنی و تکنیکی تعلیمی ادا روںکو موثر او ر فعال بنانے میں کامیاب ہو ں گے تو ہم آسانی سے غربت اور بیروز گاری کے مسئلے پر قابو پانے کے قابل ہوجائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں