اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

اتوار 25 اگست 2019 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی وپی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی قیادت میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل ،اراکین اسمبلی مبین خلجی ،بی بی فریدہ رند،پارٹی کے صوبائی رہنمائوں بابر یوسفزئی ،میر تاج محمد رند، غلام جیلانی و دیگر نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی ، سردار یار محمد رند نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی میر عبدالقدوس کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی جبکہ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کی گیا، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی کے علاوہ دیگر حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے بلوچستان کی ترقی کے لئے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ باہمی معاملات اور مختلف امور باہمی اتفاق رائے سے منظور کرنے پر بھی اتفاق ہوا ،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں