ْمحکمہ زراعت توسیع بلو چستان ایگر کلچر ان سروس ٹر ینگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تر بیتی ورکشاپ

جمعہ 20 ستمبر 2019 00:20

کوئٹہ۔19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت توسیع بلو چستان ایگر کلچر ان سروس ٹر ینگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تر بیتی ورکشاپ’’بدلتے ہوئے موسمی حالات میں گندم کی پیداوار ی ٹیکنالوجی‘‘ کے عنوان سے بلو چستان بھر میں ڈویژنل سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے اس تربیتی ورکشاپ میں زرعی توسیع کے کارکنان،زرعی انجینئرنگ، زرعی تحقیقاتی ادارہ ،کراپ رپوٹنگ سرورسز، زرعی فارمز اور واٹر مینجمنٹ کے افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق رخشاں ڈویژن مورخہ 30 ستمبر بمقام نوشکی۔ژوب ڈویژن مورخہ 7 اکتوبر بمقام لورالائی۔کوئٹہ ڈویژن مورخہ 14 اکتوبر بمقام پشین۔قلات ڈویژن مورخہ 21 اکتوبر بمقام خضدار۔مکران ڈویژن مورخہ 28اکتوبر تربت۔سبی ڈویژن مورخہ 5 نومبر بمقام سبی۔نصیر آباد ڈویژن مورخہ 6 نومبر بمقام پ ڈیرہ مراد جمالی۔محکمہ ہزا کے افسران اور علاقے کے زمینداروں سے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں