ٌحکومت فوری طور پر بلوچستان کے زمینداروں کے جائز مطالبات تسلیم کریں، حاجی نور محمد شاہوانی

؂زرعی فیڈروں پر 6 گھنٹے بلا تعطل مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ، صدر بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 11 مئی 2024 03:45

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی ، حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی، ملک سہیل خان کاکڑ اور دیگر رہنمائوں نے زمیندار ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر بلوچستان کے زمینداروں کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان کے طول و ارض میں واقع زرعی فیڈروں پر 6 گھنٹے بلا تعطل مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں کیونکہ بلوچستان کے 80 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش، زراعت، تجارت اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ہے انہی شعبوں کو آئے روز حکومت اور متعلقہ اداروں کے غلط فیصلوں ، غلط پالیسیوں اور اقدامات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان شعبوں سمیت زراعت کا شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے اور تمام لوگ نان شبینہ کے محتاج ہورہے ہیں کیسکو کے ناروا اقدامات اور فیصلوں کی وجہ سے بلوچستان زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے اس لئے حکومت ہوش کے ناخن اور فوری طور پر بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں