پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024 بلوچستان چیپٹر (کوئٹہ)کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد 13 مئی کو ہوگا

ہفتہ 11 مئی 2024 03:45

ک*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024 بلوچستان چیپٹر (کوئٹہ)کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد 13 مئی بروز پیر دوپہر ایک بجے کوئٹہ پریس کلب میں کیا جائے گا جس میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی، ستارہ امتیاز و ہلالِ امتیاز محمد احمد شاہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں