بخت محمد کاکڑ کا سمبازہ میں آپریشن کے دوران میجر بابر خان کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

بدھ 15 مئی 2024 23:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر بابر خان کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا. انہوں نے کہاکہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید قوم کے محسن ہیں انھوں نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں انھوں نے آپریشن میں شہید میجر بابر خان کی مغفرت کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے اہل خانہ اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں