میر سرفراز بگٹی کا ایران کے سفیر رضا امیری المقدم سے رابطہ، صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار

پیر 20 مئی 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری المقدم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایرانی سفیر سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان وزیراعلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ تعالی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی بخیر و عافیت آمد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں