ن*جلسے سے قبل کا پورا ہفتہ "ہفتہ شہید عثمان خان کاکڑ" کے نام کیطور پر منایا جائے گا

ہفتہ 14 جون 2025 22:40

yکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر 21 جون کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی ایگزیکٹو اور دیگر ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں 21 جون کے جلسے کی تیاریوں کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلسے سے قبل کا پورا ہفتہ "ہفتہ شہید عثمان خان کاکڑ" کے نام کیطور پر منایا جائے گا۔ اس دوران تمام اضلاع اور علاقوں میں جلسہ عام کی کامیابی کے لیے پمفلٹس، پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ڈور ٹو ڈور مہم کے ذریعے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز، اولسی جرگے اور عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہروں کے مختلف چوراہوں اور چوکوں پر پروجیکٹرز کے ذریعے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی زندگی پر مبنی دستاویزی ویڈیوز اور ان کی تقاریر عوام کو دکھائی جائیں گی۔ 19 جون کو موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی جائے گی۔ اسی سلسلے میں شہید کی جدوجہد اور زندگی کے مختلف پہلوں پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے جائیں گے، جہاں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی زندگی اور 21 جون کے جلسے کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں جلسے کو منظم اور مثر بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں، جنہیں اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس کے آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کو ان کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور خصوصا محکوم و مظلوم اقوام و عوام کے حقوق کے لیے بلند کی گئی توانا آواز پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 21 جون کو منعقد ہونے والے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں۔

علاوہ ازیں نوحصار، افغانیہ خروٹ آباد، ریگی ناصران، نواں کلی، ترین شور، شالدرہ، پشتون درہ، تختانی بائی پاس، سریاب، کچلاک، بلیلی اور دیگر علاقوں میں بھی جلسے کی کامیابی کے لیے عوامی اجتماعات، علاقائی کمیٹیوں اور ایگزیکٹو اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات یوسف خان کاکڑ، صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز ڈاکٹر صلاح الدین، باز پشتون، حمد اللہ بڑیچ، عبیداللہ توخی، ضلعی معاون سیکریٹریز باچا خان، عبدالعلی اچکزئی، عبدالودود بازئی، اکبر کلیوال، امیر خان اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں