مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق، بس نالے میں گرنے سے 7 افراد زخمی

منگل 23 اپریل 2019 16:21

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کوئٹہ علمدار روڈ پر 23سالہ لڑکی نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ علمدار روڈ پر گھریلو ناچاقی کی بناء پر مسماة ( ز ) نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی، پولیس نے اطلا ع ملتے ہی جائے وقو ع پر پہنچ کر لا ش فور ی طورپر سو ل ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کردی، جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء، دکی ہرنائی میں زخمی ہونے والا نوجوان خدائے نور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، واضح رہے کہ خدائے نور چند دن پہلے لڑائی جھگڑ ے میں زخمی ہوا تھا علاوہ ازیں کوئٹہ میں تیز رفتار لوکل روٹ پر چلنے والی بس دوران سفر اچانک نالے میں گر گئی جس سے 7 افراد معمولی زخمی ہوگئے،مزید براں لورالائی کے علاقے گریڈ اسٹیشن کے ایک مقام پر پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خالق داد نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا ،پولیس فوری طور جائے وقوعہ پہنچی اور خالق داد کو ہسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لا ش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں