کوئٹہ ، وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے۔میر عبدالماجد ابڑو

منگل 23 جنوری 2018 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر عبدالماجد ابڑو نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہیں اور صحت میں لا پرواہی کر نے والوں کو گھر بھیج دیا جائیگا اور صوبے میں تمام علاقوں میں صحت کے مسائل ضرور حل کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کے فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کا پختہ عزم ہے اور صوبے کے مسائل پر روز اول سے ہی کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل جنگی بنیادوں پر حل کرینگے اور تمام خامیوں کو دور کیا جائیگا صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے صحت میں لاپر واہی کرنے والوں کو گھر بھیج دینگے انہوں نے کہا کہ پینے کا پانی، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ نصیرآبادمیں عوام کے بنیادی مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کیاہے اوراب بھی حلقے کی عوام کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہاکہ پینے کے صاف پانی صحت اورتعلیم سمیت دیگر شعبوں پرخصوصی توجہ دی گئی ہے تحصیل چھترمیں عوام کی پانی کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیوب ویل اورپختہ تالاب بنائے گئے ہیں جس سے عوام مستعفید ہورہی ہے چھتراورمیر حسن کی سڑکوں کو بھی تعمیر کرکے عوام کے دیرینہ مطالبہ حل کیا جہا ں عوام آمدورفت کی سہولت سے فائدہ مند ہورہے ہیں اوراب بھی ترقیاتی اسکیمات پرکام تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں