ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس

جمعہ 3 مئی 2024 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ سعید احمد دمڑ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں امن و امان کو مزید مضبوط بنانے، مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف احتساب اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں کہا کہ متعلقہ لیویز تھانہ کے انچارج (ایس ایچ او) اپنے علاقے میں کسی بھی جرم کی صورت میں ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور تمام تھانہ انچارجز کو ہدایت کی کہ وہ روزنامچہ (روزانہ ڈائری) کو برقرار رکھیں اور مسلسل گشت کی رپورٹس شیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا اور علاقے میں امن برقرار رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں