کوئٹہ پولیس کا اشتہاری ، مطلوب ملزمان سمیت پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی 2 ملزمان کو گرفتار

جمعہ 3 مئی 2024 23:30

،ْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) کوئٹہ پولیس نے اشتہاری ، مطلوب ملزمان سمیت پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ ، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی ہدایت اور ایس پی سریاب ڈویژن شفقت امیر جنجوعہ کی نگرانی میں اور ایس ایچ او نیو سریاب غیر محمد نے کارروائی کرتے ہوئے پرائیویٹ گن مین ہارون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک رائفل بمعہ رائونڈ برآمد کرلئے اسی طرح شالکوٹ پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم گوہر خان کو گرفتار کرلیا اور دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں