فرنٹیئرکور بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر صوبے میں تخریب کاری کے منصوبے ناکام بنا دیئے

بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جمعرات 16 اگست 2018 21:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت کو ہلو اور سنجاوی کے علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر کارروائیاں عمل میں لائی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران 04مشتبہ افرادکو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے قبضے میں لیئے گئے اشیا میں 12.7ایم ایم گولے،آر پی جی سیون ، 2عدد ایل ایم جیز،3عددکلاشنکوف ،آئی ای ڈی میں استعمال ہونے والے فیوز ،ڈیٹونیٹرز،بارودی مواد، مواصلاتی آلات اور مختلف ساخت کی ہزاروں راونڈز شامل ہیں ۔ حراست میں لیے گیے مشتبہ افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں