کوئٹہ، والد نے ملک اور قوم کے لئے قربانی دی، میر جمال رئیسانی

والد کے نقش قدم پر چل کر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردا ر ادا کرینگے، وہ ملک اور صوبے کا شہید ہے ، کسی بھی صورت اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے،نوابزادہ سراج رئیسانی شہید کے چہلم پر صاحبزادے کا بیان

اتوار 19 اگست 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے صاحبزادے نوابزدہ میر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمارے والد نے ملک اور قوم کے لئے قربانی دی ہے اور ہم ان کے نقش قدم پر چل کر صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردا ر ادا کرینگے نوابزادہ سراج رئیسانی ملک اور صوبے کا شہید ہے اور ہم کسی بھی صورت اصولوں پر سودا بازی نہیں کرینگے آج ساراوان ہائوس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کا چہلم ہے اور اس موقع پر قرآن خوانی ہو گی اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے ملک قوم اور وطن کے لئے قربانی دی ہے اور اس کی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی ملک کے دشمن بہت زیادہ ہے اور ان ملک دشمن عناصر کیساتھ مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ یہ وہ دشمن ہے جو ہمیشہ اس ملک کی ترقی وخوشحالی نہیں چا ہتے بلوچستان کے عوام ان لو گوں کے سوچ کو یکسر مسترد کر دیں جو ملک ، فورسز کیخلاف بولتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم پہلے سے زیادہ اب پرعزم ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت میں ختم کریں گے دہشت گردی کو ختم کئے بغیر ہمارا معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا انہوںنے کہا ہے کہ ہمارے والد نوابزادہ میر سراج رئیسانی اور بھائی نوابزادہ حقمل رئیسانی شہید نے ملک کی خاطر قربانی دیدی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے سب کو اپنا کردا راد اکرنا چا ہئے میرے والد نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دی ہے آج ہم ان پر فخر کر تے ہیں اور جن لو گوں نے ہمارے والد کو شہید کیا وہ کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا ہے کہ آج ساراوان ہائوس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی کا چہلم ہے اور اس موقع پر ساراوان ہائوس میں قرآن خوانی اور لنگر کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں