صوبائی وزیراطلاعات ظہور احمد بلیدی کا شپک واقعے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:27

کوئٹہ۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات ظہوراحمدبلیدی نے تربت کے علاقے شپک میں تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث دوخواتین کے جاں بحق و متعدد بچوں اور خواتین کے جھلس کرزخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ واقعہ میں شدید زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کو پاک بحریہ کے تعاون سے فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں سول اسپتال کراچی ودیگر نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ واقعہ کے دیگر زخمیوں کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ضرور ت پڑنے پر انہیں بھی کراچی منتقل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کے دردناک واقعہ پر دلی افسوس ہے اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صوبائی وزیر نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارے رحمت میںجگہ دے۔انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلدصحت یابی کی دعابھی کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں