این او سی کے بغیر چلنے والی 14کارخانوں کو سیل کردیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان

جمعرات 15 نومبر 2018 18:15

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان کیپٹن (ر)محمد طارق زہری نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں بغیر رجسٹریشن کے چلنے والے 14کار خانوں کو سیل کردیا گیا ہے ،انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے تحت تمام فیکٹریاں رجسٹریشن کرانے کی پاپند ہیں اور رجسٹریشن نہ کروانا قانون شکنی ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،کیپٹن (ر) محمد طارق زہری نے کہا کہ عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات کی روشنی میں این او سی کے بغیر چلنے والی 14کارخانوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ نایاب پرندوں کے شکار کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی اور اس ضمن میں محکمہ ماحولیات کے تمام انسپکٹر ز کوکو ہدیات جاری کردئیے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کارخانوں سے خارج ہونے والا زہریلا دھواں اور ذرات سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے اور نوٹس جاری کرنے کے باجود ای پی آئی سے فیکٹری مالکان نے رجسٹریشن نہیں کرائی ہے اس لیے عوامی شکایات پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات کی روشنی میں لسبیلہ کے علاقے حب اور وندر میں 14فیکٹریاں سیل کی گئی ہے کیونکہ ماحولیاتی ایکٹ 2012کے تحت تمام فیکٹریاں رجسٹریشن کرانے کی پاپند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں