مذہبی انتہا پسندی اور فریب و الزامات کی سیاست نے نوجوان نسل کو گمراہی ، حقائق سے چشم پوشی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

عوام کی ذمہ داری بنتی ہے وہ حالات کا درست تجزیہ کرتے ہوئے نئی نسل کو ایسی تربیت کریں جس سے انہیں اپنی قومی اقدار و روایات‘ زبان‘ رسم و رواج سے آگاہی حاصل ہو،بیان

منگل 15 جنوری 2019 22:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ مذہبی انتہا پسندی اور فریب و الزامات کی سیاست نے نوجوان نسل کو گمراہی اور حقائق سے چشم پوشی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حالات کا درست تجزیہ کرتے ہوئے نئی نسل کو ایسی تربیت کریں جس سے انہیں اپنی قومی اقدار و روایات‘ زبان‘ رسم و رواج سے آگاہی حاصل ہونے کے ساتھ خطے کی سیاسی تبدیلیوں کے متعلق معلومات بھی حاصل ہو سکیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہزارہ قوم کی تاریخ رہی ہیں کہ انہیں مذہبی‘ فرقہ پرست گروہوں نے ہمیشہ عقیدہ‘ مسلک اور مذہب کے نام پر دھوکا دیکر اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر بیرونی ہزارہ دشمن طاقتوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان گروہوں اوگف عناصر نے کبھی اپنے آپ کو ہزارگی معاشرے و ہزارہ قوم کا حصہ نہیں سمجھا۔ حالانکہ ایسے تمام عناصر کا بودوباش رہن سہن ہزارگی معاشرے اور کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ رہا ہے ان کے قومی‘ مذہبی معاشی و سیاسی مفادات کا تعلق بھی اسی شہر اور یہاں کے معاشرے کے ساتھ وابستہ ہیں مگر انہوں نے کبھی حقائق کا ادراک کرتے ہوئے معاشرتی اقدار کے ساتھ اپنے آپ کو نہیں جوڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ نوجوانوں کو گمراہ کن اور جھوٹے الزامات کے ذریعے فریب دینے میں بعض ایسی قوتیں بھی شامل ہیں جنہیں ہزارہ قوم نے تاریخ کے ہر موڑ پر مسترد کرتے ہوئے ان کی سیاست اور قیادت کو ناقابل اعتبار سمجھا۔ یہ وہ عناصر ہے کہ جن کی سیاسی تاریخ جھوٹ‘ الزامات اور فریب پر مشتمل ہیں انہو ں نے کبھی معاشرے کی ترقی کیلئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا ایسے لوگوں کو زبان عام میں منفی شخصیات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ HDPوہ واحد ہزارگتی و کوئٹہ شہر کی سطح کی جماعت بن رہی ہیں جو مثبت پروگراموں‘ سیاسی حکمت عملی اور واضح پالیسیوں کے ذریعے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں پارٹی نہ صرف ہزارہ قوم بلکہ کوئٹہ کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے جمہوری جدوجہد کر رہی ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت صوبہ اور کوئٹہ کے شہریوں کو حقیقی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے درمیان ہم آہنگی بھائی چارے کے قیام کے ساتھ مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمہ کے سلسلے میں واضح موقوف کے حامل ہو۔ بیان میں نوجوان نسل کو ہر قسم کی سازشوں سے آگاہ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی اقدار و روایات کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں