کوئٹہ، میر محمد عارف محمد حسنی سے بلوچستان بے روز گار ویٹر نری ڈاکٹرز ایسو یشن کے وفد کی ملاقات ،صوبائی وزیر کو مسائل سے اگاہ کیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی سے ان کے دفتر میں بلوچستان بے روز گار ویٹر نری ڈاکٹرز ایسو یشن (BBVDA) کے وفد نے ڈائر یکٹر ثناء ز رکوں کی قیادت میں ملاقات کی اس موقع پر وفدمیں شامل، ڈ اکٹر ساجد ، ڈاکٹر صفد ار ، ڈاکٹر حبیب الر حمان اور ڈاکٹر ظفر نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورے ملک کے مختلف کا لجوں سے فارغ اتحصیل بلوچستان کی ویٹر نری ڈاکٹروں کی تعد اد سے بھی زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

جن میں پچاس یو سٹوں کی سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ میں انتظامی منظوری کیلئے بجھو ائی گئی ہے جس سے عمل در آمد نہیں ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف کا لجوں سے صوبے کے فارغ طلباء کی تعداد سالانہ ایک سو پچاس سے لے کر ایک سو اسی تک ہے ۔او ر ان ڈاکٹروں کی پرمو شن سے خالی والے 56پو سٹوں کو ایس این ای میں ڈال دئیے جائیں تقریبا ً ایک سو چھ ڈاکٹروں کو روزگار ملے گا ۔صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کی مشاور ت سے اس ا ہم مسلہ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں