برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بند رہے گی، کیسکو

جمعرات 17 جنوری 2019 22:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 18جنوری کو مری آبادگرڈسٹیشن کے طوغی روڈفیڈرسے صبح8بجے تا 11بجے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے نواں کلی، کینٹ اور سٹی فیڈروں سے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک ، انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، عاصم آباد، انڈسٹریل، پشتون آباد ایکسپریس، نیو اوراولڈپشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندہوگی نیز اسی روز 132KVمل۔

دالبندین ٹرانسمیشن لائن پرکام کے سلسلے میں دالبندین اور چاغی گرڈسٹیشنوںسے صبح8بجے تا شام6بجے بجلی بندرہے گی۔ اسی طرح 19جنوری کو مری آبادگرڈکے سٹی فیڈرسے صبح10بجے سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں