کوئٹہ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے طلبا اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ،نعیم بلوچ

منگل 19 مارچ 2019 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) بی ایس او پجار کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ میں طلبا اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کالج میں کلاسز بہترین طریقے سے جا ری ہیں طلبا کو چاہیے کہ وہ ریگولر اپنی کلاسز لیں اور75فیصد اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کالج انتظامیہ کے مطابق جو طلبا ریگولر کلاسز نہیں لیں گے ان کے نام خارج کئے جائیں گے غیر حاضر طلبا کے لئیے کوئی گنجائش نہیں لہذا 75فیصد حاضری نہ ہونے کی صورت میں ان کے امتحانی فارم بھی روک دیئے جائیں مزید انہوں نے کہا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے ہاسٹل کی بھی ایک ہفتے کے اندر الاٹمنٹ شروع کی جائے گی تمام طلبا اپنی الاٹمنٹ کو یقینی بنائیں اور ہاسٹل میں ریگولر طلبا کوہی رہاہش دی جائے گی جو کہ ایک اچھا اقدام ہے آٹ سائیڈرز کے لیے ہاسٹل میں کوئی گنجائش نہیں اور کالج انتظامیہ سے ہم یہی امید کرتے ہیں اسی طرح وہ کالج کی کلاسز کو ریگولر جاری رکھینے کے لئیے سختی کرینگے اور ہاسٹل میں انہی طلبا کو رہائش دیں گے جو اس کے مستحق ہیں اور کالج میں ریگولر پڑھتے ہیں بی ایس او پجار تعلیمی ماحول کی بہتری اور ہاسٹل میں میرٹ پر صرف کالج میں پڑھنے والے طلبا کو رہاہش دینے کی بھی بھر پور حمایت کرتی ہے جوکہ ایک اچھا اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں