پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و سابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عتیق خان کاکڑ کے درمیان تصفیہ ہو گیا

جمعہ 26 اپریل 2019 21:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و سابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عتیق خان کاکڑ کے درمیان تصفیہ ہو گیا سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور قبائلی عمائدین نے تصفیہ میں کردار ادا کیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری و سابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء عتیق خان کاکڑکے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد قبائلی عمائدین نے دونوں کے درمیان ثالثی کا کردار اداکرتے ہوئے دونوں کو شیر وشکر کر دیا گذشتہ روز عتیق خان کاکڑ کے گھر پر جرگہ ہوا جس میں مجید خان اچکزئی کے علاوہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا ، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی سیکرٹری حاجی نظام کاکڑ، ہاشم خان پانیزئی ،ملک یسین مہترزئی،فرید خان پانیزئی ،رشید خان ناصر ،یوسف خان کاکڑ، ملک عبدالمجید کاکڑ، ملک رمضان مہترزئی ،ملک خدابخش لانگو،طور کاکا، سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے بھی جرگہ میں شرکت کی اور تصفیہ کرنے پر مجید خان اچکزئی اور عتیق خان کاکڑ کا شکریہ ادا کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں