عبدالرحیم کاکڑ کی شریک حیات قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

جمعرات 23 مئی 2019 23:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) عبدالرحیم کاکڑ کی شریک حیات طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں۔مرحومہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ زراعت نثار احمد کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ضلع زیارت مختار احمد کاکڑ، سابق ڈی ڈی ای او بختیار کاکڑ، چیف آرکیٹیکٹ لوکل گورنمنٹ عزیز احمد کاکڑ، افتشار احمد کاکڑ کی والدہ ماجدہ، سابق سیکرٹری ایریگیشن، آر سا کا موجودہ چیئرمین شیرزمان کاکڑ، ماسٹر شیرجان کاکڑ کی ہمشیرہ، ڈاکٹر داؤد، ظہور احمد پانیزئی کی چچی، محمد عبداللہ کی ممانی،ہارون پانیزئی نادرہ کی پھپھو رفیق کاکڑ پٹواری کی ساس تھیں۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی انکے آبائی گاؤں زندرہ زیارت میںجاری ہے اسکے بعد مسجدِ خضریٰ، بلاک نمبر 4، سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میںبھی لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں