-خواتین رمضان المبارک میں گھریلوکام کیساتھ عبادات کا بھی خاص خیال رکھیں،روبینہ علی

اتوار 26 مئی 2019 21:15

}کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جماعت اسلامی خواتین کوئٹہ کی ناظمہ روبینہ علی بلوچ نے کہاکہ خواتین رمضان المبارک میں صرف گھریلوکام کاج کے بجائے عبادات کا بھی خاص خیال رکھیں گھر کے افراد بھی گھریلوکام کاج میں خواتین کی مددکریں ۔رمضان المبارک عبادات وخدمات اور صدقات کا اہم مہینہ ہے اس موقع پر سے بھر پور فائدہ اُٹھایا جائے قرآن کلاسزکا اہتمام اور اس میں خواتین وگھرکے بچے شرکت یقینی بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ خواتین کاجماعت اسلامی کی طرف راغب ہونا خوش آئند ہے جماعت اسلامی کرپشن ،ظلم وہر قسم کی برائیوں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہیں خواتین وطالبات اپنے بچوں وبہنوں کو دینی وعصری علوم سے منور کریں رمضان المبارک میں جماعت اسلامی خواتین کے تحت قرآن کلاسز میں بچیاں وخواتین بھی بھر پور حصہ لیاکریں ۔

(جاری ہے)

خواتین جماعت اسلامی خواتین ونگ کیساتھ ہر قسم کے تعاون کردیں تاکہ نفاذاسلام کی جدوجہد تیز ہوجائیں ۔ کرپشن حرام رزق ودیگر برائیوں کے خلاف اپنے بھائیوں کیساتھ بہنیں بھی بھر پور حصہ لیں ۔ قرآن پاک تمام انسانوں کی رہنمائی کیلئے آیا ہے قرآن پا ک میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے قرآن کو امام بناکر ہم آج بھی بحیثیت امت مسلمہ دنیا کی امامت کرسکتے ہیں خواتین وطالبات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ برائی ومنکرات کے خلاف جدوجہد تیز کیاجائے رمضان المبارک میں صرف دسترخوان سجانے یا کھانے پینے سے پرہیرزکافی نہیں بلکہ نیکیوں کے اس موسم بہارمیں اپنی صلاحیتوں کابھر پوراستعما ل کیا کریںغریبوں ،ہمسائیوں اور مالی طور پر کمزور رشتہ داروں کی مدد کی جائیں زکوٰة وصدقات جماعت اسلامی والخدمت فائونڈیشن کو دیے جائیں تاکہ اجتماعی طور پر منظم اندازمیں غرباء ومساکین بیوائوں اور غریبوں کی مدد کی جاسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں