(تصیح شدہ خبر)

ں*گزشتہ ادوار میں محکمہ ایکسائز حب میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے،اخترحسین لانگو

بدھ 17 جولائی 2019 23:40

+کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز حب گزشتہ ادوار میں کرپشن ٹرانسفرپوسٹنگ کے ذریعے افسران کی حق تلفی کی جارہی ہے جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا جہاں بھی ناانصافی ہوئی تو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذریعے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں محکمہ ایکسائز حب میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے اور متعلقہ وزیر اپنے من پسند افسران کو محکمہ ایکسائز میں تعینات کیا جس کے ذریعے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی پبلک اکائونٹس کمیٹی کرپشن کی روک تھام کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے کہ کرپشن کی روک تھام کریں گے دوسری طرف محکمہ ایکسائز سمیت دیگر محکموں میں کرپشن کی جارہی ہے اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے جلد پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے گزشتہ ادوار محکمہ ایکسائز میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں