گورنمنٹ اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، اختر حسین لانگو

پیر 16 ستمبر 2019 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں کے ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، طلباء کو مختلف کھیلوں کی طرف راغب کرنے سے ہی ایک صحت مند معاشرے کی تکمیل ممکن ہوسکتی ہے ۔گورنمنٹ جامعہ سکول کے پرنسپل اور انتظامیہ کی جانب سے کامیاب اسپورٹس ویک کے انعقاد پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اسکولوں کو بھی گورنمنٹ جامعہ سکول کے طرز پر غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر خصوصی توجہ دینا چاہیے تاکہ بچوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بھی افادیت اور اہمیت اجاگر کیا جا سکی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسکول اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا- تقریب میں محمد جمال لانگو، پرنسپل جامع ہائی سکول فرخ ندیم، وائس پرنسپل حبیب اللہ، پرنسپل فزیکل ٹریننگ سینٹر زلیخہ دھوار، سابق انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی لالا اکبر، اسپورٹس آفیسر مرید علی لانگو، گولڈ میڈلسٹ شوتوکان آغا محمد مینگل، اویس کاسی، کیپتن نصراللہ لانگو، ریئل ہدہ کے صدر قدرت اللہ بلوچ، ہدہ اسپورٹس ایکشن کمیٹی کے عہدیدار ماما منیر احمد مینگل، سر شفیع محمد بلوچ، ممبر پی ٹی ایس ایم سی جامع ہائی سکول نادر لانگو و دیگر اساتذہ و طلباء موجود تھی- اسپورٹس ویک کے موقع پر فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، تھرو بال و دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا- تقریب کے اختتام پر اسپورٹس ویک فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں