عمران حکومت کا جانا ٹہرگیا ہے، قوم مایوسی کا شکار ہے معاشی دیوالیہ پن روز بروز بڑھتا جارہا ہے ،مولانا عبدالغفورحیدری

کارکن اسلام آباد کے آزادی مارچ کی تیاریاں کریں امریکہ میں کھڑے ہوکر فخر سے کہنے والا کہ میں نے آسیہ کو بحفاظت بری کردیا اب کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:57

عمران حکومت کا جانا ٹہرگیا ہے، قوم مایوسی کا شکار ہے معاشی دیوالیہ پن روز بروز بڑھتا جارہا ہے ،مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) عمران حکومت کا جانا ٹہرگیا ہے قوم مایوسی کا شکار ہے ، معاشی دیوالیہ پن روز بروز بڑھتا جارہا ہے ، کارکن اسلام آباد کے آزادی مارچ کی تیاریاں کریں ، امریکہ میں کھڑے ہوکر فخر سے کہنے والا کہ میں نے آسیہ کو بحفاظت بری کردیا اب کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی بات کرتا ہے ،قانون ختم نبوت میں ترمیم کرنے کی کوششیں دراصل امریکہ کو خوش کرنا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران درپیش ہیں موجودہ حکمران مکمل طور پہ ناکام ہوچکے ہیں سی پیک جیسے منصوبے کو رول بیک کیا گیا ہے ملک میں تاجر مزدور ملازمین سب پریشان ہے جبکہ غریب نان ونفقہ کیلئے محتاج ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کا جانا ٹہرگیا گیا ہے اگر مزید اس حکومت کو مہلت دی گئی تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہبی کارڈ کا طعنہ دینے والے امریکہ جاکر اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو باعزت بری کردیا اگر مذہبی معاملات میں مداخلت کی گئی تو بھر پور مزاحمت کرینگے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خواہش پہ قانون ختم نبوت میں ترمیم کے سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے یہ ملک اسلام کے نام پہ بناء ہے مدینہ کی ریاست کا نام لیکر ریاست مدینہ کی تضحیک کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ پن کی طرف جارہا ہے ترقیاتی کام رک چکے ہیں سرمایہ کار ملک سے چلے گئے جبکہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پہ کام روک دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کارکن اسلام آباد آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں