میٹروپولیٹن میں گزشتہ ڈیڈھ سال سے کوئٹہ کے یونین کونسلوں کے ترقیاتی کامون کے ایجنڈوں کے ساتھ تماشا بنا یا ہوا ہے،مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن

بدھ 13 نومبر 2019 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنر ل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید احمد اعوان،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،حیدراچکزئی،نثار اچکزئی، شنو گل،ارباب اقبال،لیاقت راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں میٹروپولیٹن میں گزشتہ ڈیڈھ سال سے کوئٹہ کے یونین کونسلوں کے ترقیاتی کامون کے ایجنڈوں کے ساتھ تماشا بنا یا ہوا ہے جن کو فوری طور سے ختم کر کے ٹھیکیداروں سے معیاری کامون کیلئے ورک آرڈر دیں جائے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ میٹروپولیٹن کے نام نہاد انتظامیہ کا کیا مقصد ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں میں پس اور پیش کررہے ہیں یہ فنڈ یونین کونسلوں کیلئے دیئے گئے تھے وہ یہ نہ سمجھے کہ یہ مال غنیمت ہے کہ کوئی اس کو کرپشن کانظر کر دے گا تحقیقاتی ادارے میٹروپولیٹن کواپنے نظر میں رکھیں یہ کرتے کیا ہیں صرف اخبارات میں فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں کرتے اگر کچھ کیا گیا ہے تو وہ عوام کو دکھا یا جائے یا بتا یا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں