عبدالرحمان ایسوٹ کی 25برسی: عوامی نیشنل پارٹی کا زبردست خراج تحسین

منگل 28 جنوری 2020 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی رہنما عبدالرحمان ایسوٹ کو ان کی 25 ویں برسی کے موقع پر انہیںقومی وطنی سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالرحمان ایسوٹ زمانہ طالبعلمی سے فکرباچاخان سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے مرحوم ایک نڈرخود دار زیرک فعال سیاسی نظریاتی فکری رہنما تھے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ان کی جہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہے قید وبند کی صعوبتیں ٹارچر سیل ان کی قوم اور وطن کیجذبے کو کم نہ کر سکا ان کی 25 ویں برسی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ عبدالرحمان ایسوٹ نے جن مقاصد کے لئے جہد کی تھی وہ اج بھی حل طلب ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں پارٹی رہنما عبدالرحمان ایسوٹ کو ان کی 25 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ عبدالرحمان ایسوٹ کو پشتون قومی تحریک میں نمایاں اور ممتاز مقام حاصل ہے وہ ایک خوددار زیرک سیاسی نظریاتی فکری اور باعمل سیاسی رہنماتھے وہ زمانہ طالبعلمی ہی سے فکر باچاخان سے وابستہ ہوئے اور مرتے دم تک اس پر کاربند رہے بیان میں کہا گیا کہ آج بھی پشتون افغان وطن انتہائی نازک سے حالات سے گزر رہا ہے پشتون وطن وسائل پر اختیار سے محروم ہے جنت نظیر وطن گزشتہ 40 سالوں سے اگ خاک وخون میں جل رہاہے پشتو زبان کلتور اقدار اورروایات کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے ایسے حالات میں اکابرین کے متعین کردہ اہدف کے حصول کیلئے عبدالرحمان ایسوٹ جیسے رہنماں کی کاوشوں کو اولیت دینا ہوگا بیان میں کہا گیا کہ عبدالرحمان ایسوٹ کی جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں