بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کا بین الاضلاعی ،صوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کااعلان

جمعہ 5 جون 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے کل سے بین الاضلاعی ،صوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کااعلان کردیاہے ۔اس بات کااعلان بلوچستان بس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی اختر کاکڑ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے 7 جون سے مقامی، اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹری بلوچستان بس فیڈریشن حاجی اختر جان کاکڑ نے سما کو بتایا کہ بلوچستان میں 7 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی، کوئٹہ میں لوکل بس سروس کے ساتھ، اندورن صوبہ اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کا اغاز کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ صوبوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا مگر بلوچستان میں حکومت نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جب ہوائی جہاز اور ٹرینیں چل سکتی ہیں تو بس سروس پر پابندی کیوں ہے۔حاجی اختر کاکڑ نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بس سروس کے آغاز کے ساتھ کرونا سے بچا کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اور حکومت کے طے کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں