ٴْکوئٹہ،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کی گیسٹرو او پی ڈی میں ڈاکٹرز اور پروفیسرز پر حملے کی مذمت

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

- کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر بلوچ نے گیسٹرو او پی ڈی میں ڈاکٹرز اور پروفیسرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم تحفظ کے شکار ڈاکٹرز اور پروفیسرز ایسی صورتحال میں سروسز جاری نہیں رکھ سکتے اگر حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر یاسر بلوچ نے کہا ہے کہ ہفتہ کو گیسٹرو او پی ڈی میں ڈاکٹرز اور پروفیسرز پرحملے کی مذمت کرتے ہیں آئے روز ڈاکٹرز پر حملے اور عدم تحفظ کی صورتحال میں طبی عملہ مزید سروسز جاری نہیں رکھ سکتے حملہ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں