انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئے ایس او پیز کی مشروط حمایت

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ داد ترین حاجی نصرالدین کاکڑ حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ محمد حسین ہزارہ سید حیدراغا احسان الدین خلجی سید محمد جان آغا درویش نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سی این او سی کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئے ایس او پیز کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پھر سے ماسک کی پابندی شروع کردیں سیناٹائزر کے استعمال دن میں متعدد بار صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالیں اور جہاں تک سی این او سی نے دکانیں مارکیٹس شاپنگ سینٹرز رات دس بجے بند کرنے کا اعلان ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حالات بگاڑ کی طرف جارہے ہیں تو ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں رات آ ٹھ بجے بھی بند کرنے کو تیار ہیں البتہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو دس بجے بند کرانے کی نہ صرف مخالفت کرتے ہیں بلکہ اس پر عملدرآمد بھی نہیں کرینگے شادی ہالوں اور ہوٹلز مالکان کو رات بارہ بجے تک ایس او پیز کے تحت وقت دینا ہوگاجب اپوزیشن حکومتی اور مذہبی اجتماعات ایس او پیز کے بغیر کی کرنے کی اجازت ہم تو ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراکے اجازت مانگ رہے جبکہ دکانوں مارکیٹوں شاپنگ مالز میں مزید دو تین گھنٹے کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں مگر ہوٹلز اور شادی ھالوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے نہ چھپ رہ سکتے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں