بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابقہ صوبائی قبائلی علاقہ جات میں قوانین کے تسلسل کا مسودہ قانون منظور

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، بی ڈی اے، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اور شہری منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش جبکہ وقفہ سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز آئندہ اجلاس کے لئے موخر

منگل 24 نومبر 2020 23:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابقہ صوبائی قبائلی علاقہ جات میں قوانین کے تسلسل کا مسودہ قانون منظور،قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، بی ڈی اے، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اور شہری منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش جبکہ وقفہ سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز آئندہ اجلاس کے لئے موخر کردئیے گئے ، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران نے صوبائی انتظامی قبائلی علاقہ جات میں قوانین کے تسلسل کا مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے منظو ر کرلیا جبکہ قادر علی نائل نے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ بلدیات، بی ڈی اے، گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی، بلوچستان کوسٹل ڈوپلمنٹ اور شہری منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وقفہ سوالات اور اختر حسین لانگو اور نصر اللہ زیرے کے توجہ دلائو نوٹسز آئندہ اجلاس تک کے لئے موخر کرتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 27نومبر کو سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں