وفاقی محتسب کا سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کی جانب سے گیس کنکشن میں غیرضروری تاخیر پر سخت نوٹس

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے شہری حیات خان نے وفاقی محتسب کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے خلاف ایک درخواست دی جس میں درخواست گزارنے استدعا کی کہ وہ کوئٹہ کے ایک مشہور و معروف علاقے سریاب کا رہائشی ہونے اور اکیسویں صدی کے دو دہائیاں گزرنے کے باوجود سوئی گیس جیسے سہولت اور نعمت سے محروم ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے مجاز حکام کی نااہلی ، نالائقی اور اپنے فرائض سے عدم رغبتی ہے اور یہ کہ درخواست گزار نے کنکشن حاصل کرنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کنکشن فیس بھی جمع کرائی اور اسے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کی جانب سے کسٹمر آئی ڈی بھی جاری کیا گیا مگر کنکشن نہیں دیا گیا اس سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے کئی چکر لگائے مگر بے سود ان تمام پریشانیوں سے نجات اور جلد از جلد انصاف کے حصول کے لئے درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا دروازہ کھکھٹایا جس پر وفاقی محتسب نے برق رفتاری سے ایکشن لیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ سے جواب طلب کیا جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے حکام نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معاملے کو حل کرتے ہوئے درخواست گزار کو فوراً کنکشن مہیا کردیا جبکہ فوری انصاف بہم پہنچانے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں