کوئٹہ، گیس پریشر کی بندش اور بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی کو مغلزی کے مقام پر بلاک کردیا

جمعرات 23 نومبر 2023 21:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) گیس پریشر کی بندش اور بجلی کے طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین اور بچوں نے قومی شاہراہ کوئٹہ ٹو کراچی کو مغلزی کے مقام پر بلاک کردیا شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گی اس موقع پر خواتین کا کہناتھاکہ قلات کا شمار ملک کے سردترین علاقوں میں ہوتا ہے مگر یہاں پر گیس پریشر نام کی کوی چیز نہیں دوسری جانب کیسکو کی قلات کی جانب سے بجلی کی تاروں میں ٹوفیس کرنے طویل لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں اتارچڑا سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگی ہے کی بار شکایت کیباوجود کوی شنوای نہیں ہوی مجبور ہوکر روڈ پر نکلے ہیں بعد ازاں قلات انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی اور کامیاب مزاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لے کھول دیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں