بہتر رسائی،مناسب صحت کی خدمات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،عبداللہ خان

صحت کی خدمات کے ساتھ ماں اور بچے کی صحت تک رسائی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے،سیکرٹری صحت بلوچستان

بدھ 27 مارچ 2024 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہاہے کہ بہتر رسائی اور مناسب صحت کی خدمات کی دستیابی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،صحت کی خدمات کے ساتھ ماں اور بچے کی صحت تک رسائی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں صوبائی کوارڈنیٹرلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ ، ڈائریکٹر بلوچستان ہیلتھ کارڈ ڈاکٹر احمد ولی ، گورننس اسپیشلسٹ عبدالقادر ناصر ، سیکشن آفیسر ریاست علی اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔ صوبائی کوارڈنیٹربلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ نے سیکرٹری صحت کو پروگرام کے بارے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کے مفید ماڈل کو بروئے کار لاتے ہوئے مستحق طبقے کے لیے بروقت طبی امداد مہیا کی جائے خاص طور پر حمل کے دوران خواتین کی عملی مدد کو یقینی بنانا اور نئے پیدا ہونے والے بچوں کی محفوظ ترسیل اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں صحت کی سہولیات کو رسد اور ادویات کی پائیدار فراہمی جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیکل سپورٹ پروگرام کے فیز ٹو کے لیے پی سی -1 غریب ترین اور آفت زدہ اضلاع کے لیے عطیہ دہندگان کے تعاون تین سال کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں