انسداد تجاوزات سیل انچارج کی عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی

پیر 22 اپریل 2024 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن محمد حمزہ شفقات کی ہدایات پر انسداد تجاوزات سیل انچارج علی رضا درانی نے عملے کے ہمراہ کوئٹہ کے طوغی روڈ، مشن روڈ،تھانہ روڈ،میزان چوک، بادام گلی، قندھاری بازار، بلدیہ پلازہ اور اس کے اطراف میں تھڑوں، دکان کی حدود سے باہر رکھے سامان سمیت دیگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور انہیں ہٹا کر راستہ واگزار کروایا۔

(جاری ہے)

پیر کو کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسداد تجاوزات سیل کی شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات سمیت غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کی۔اینٹی تجاوزات ٹیم نے مستقل تجاوزات کو ہتھوڑوں کے ذریعے مسمار کیا اور مسلسل ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر ٹھیلوں اور دکان کی حدود سے باہر سامان کو ضبط کیا لیا جبکہ مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پمپوں کا سامان ضبط کر کےآئندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں