صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا

منگل 23 اپریل 2024 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد خضدار ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار سردار بلندخان غلامانی، شیر خان ناصر و دیگر رہنمائوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور وزارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی دیہی علاقوں کی ترقی سمیت تمام ضلعی کونسلز اور شہری کونسلز کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار نبھائیں گے اور شہری و دیہی علاقوں کے مسائل کے حل کو ممکن بنا کر عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں